• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 19616

    عنوان:

    کیا اسلام میں ٹور (گھومنا پھرنا قدرتی مناظر) کرنے کی اجازت ہے؟

    سوال:

    کیا اسلام میں ٹور (گھومنا پھرنا قدرتی مناظر) کرنے کی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 19616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 318=318-3/1431

     

    اللہ کی زمین میں گھومنا پھرنا اس مقصد کے لیے ہو کہ قدرت الٰہی کی نشانیوں میں غور کریں، سابقہ امتوں پر نافرمانی کے نتیجے میں جو خدائی عذاب ان پر نازل ہوا، اس سے عبرت حاصل کریں، تو بلاشبہ اس کی اجازت ہے بلکہ قرآن میں اس کا حکم ہے: ?قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فانْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلُ?․ الآیة (سورہٴ روم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند