• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18985

    عنوان:

    کمپنی کے موبائل کارڈ کا فاضل بیلنس استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    مفتی صاحب میں سعودی عربیہ میں کام کرتا ہوں اور ہم کو کمپنی کی طرف سے موبائل کارڈ ملتا ہے تاکہ ہم کمپنی کے باقی لوگوں سے کام کے متعلق پوچھ سکیں۔ اس میں ہمارا کچھ بیلنس بچ جاتا ہے۔ کیا ہم یہ بیلنس استعمال کرسکتے ہیں مثلا اپنے گھر والوں سے بات وغیرہ کرنے کے لیے؟

    جواب نمبر: 18985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 134=126-2/1431

     

    اگر کمپنی اس باقی ماندہ رقم کو دوسری جگہ استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے تو اس باقی بیلنس کو دوسری جگہ بات کرنے میں استعمال کرسکتے ہیں، کمپنی کی صراحتاً یا دلالةً اجازت کے بغیر اس بیلنس کا دوسری جگہ استعمال جائز نہیں کیونکہ اس بیلنس کی اصل مالک وہ خود کمپنی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند