• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18984

    عنوان:

    الیکٹرک آلہ سے مچھر مارنا جائز ہے

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں بازار میں مچھر مارنے کے لیے ایک قسم کا الیکٹرک راکیٹ آیا ہے جو بجلی سے چارج ہوتا ہے۔ اس راکیٹ میں مچھر پھنس کر کرنٹ کے ذریعہ جل کر مر جاتے ہیں۔ کیا شریعت کے مطابق اس طرح مچھر مارنا جائز ہے؟ فتوی صادر فرمانے کی زحمت فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 18984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 132=146-2/1431

     

    اگر مچھر مارنے کا کوئی اور طریقہ نہ ہو جس سے جلائے بغیر مچھر مرجائے تو الیکٹرک راکیٹ سے جلانے کی اجازت ہوگی اور اگر کوئی اور طریقہ ہو تو الیکٹرک راکیٹ سے جلاکر مارنا ناجائز ہوگا: [وحرقہم․․․ لکن جواز التحریق والتغریق مقید - کما في الشرح السیر- بما إذا لم یتمکنوا من الظفر بہم بدون ذلک بلا مشقة عظیمة فإن تمکنوا بدونہا فلا یجوز (شامي: ۶/۲۰۹، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند