• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18938

    عنوان:

    کارٹونی تصویر کا حکم کیا ہے؟

    سوال:

    مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کارٹونی تصویر رکھنا کیسا ہے، یعنی جاندار مخلوق کی شکل میں کارٹونی تصویر رکھنا، دیکھنا، کسی کو دینا، یا اپنے سے بنانا کیسا ہے اور کس حد تک صحیح ہے؟ وضاحت سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 18938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 145=138-2/1431

     

    بنانا رکھنا لینا دینا سب ممنوع وحرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند