• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18760

    عنوان:

    ہرسامان پر تصویر ہے، اس کی خرید وفروخت کیسے کریں؟

    سوال:

    حضرت میں اسٹیشنری کا کام شروع کرنا چاہتاہوں مگر اس کام میں بہت سے گفٹ آئٹم اور بہت سے ربڑ اسکیل وغیرہ اور بہت سے ایسی چیزیں آتی ہیں جن پر تصویریں بنی ہوتی ہیں یا اسٹیکر لگا ہوتی ہے۔اسی طرح مختلف کارڈ مثلاً عید کارڈ، برتھ ڈے کارڈ، کرسمس کارڈ ، ویلنٹائن کارڈ وغیرہ اسی طرح مختلف قسم کے رسائل کھانے پکانے کے ، ڈائجسٹ، ناول وغیرہ رکھنا پڑتی ہے۔ اسی طرح بعض اسٹیکر جیسے علامہ اقبال، قائد اعظم اور لیاقت علی خان وغیرہ کے آتے ہیں جن کا مقصد تعلیم ہوتا ہے۔ تو بتلائیے کہ اس کام کا کیا حکم ہے آیا ایسی چیزوں کا بیچنا اور ان کا کاروبار شروع کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 18760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 118=133-2/1431

     

    آپ کی نیت صرف اسٹیشنری کا سامان رکھنا اور فروخت کرنا ہے تصویریں بیچنا مقصد نہیں ہے، دنیاداروں نے ہرچیز میں تصاویر کا ایسا التزام کرلیا ہے کہ بہت کم سامان ایسے ملتے ہیں جن پر تصاویر نہیں ہوتی ہیں، یہ ابتلاء عام ہوگیا ہے جس سے بچنا دشوار ہوگیا ہے، اس لیے ایسے حالات میں تصویر لگے ہوئے سامان کو فروخت کرنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند