• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18698

    عنوان:

     ملٹی لیول مارکیٹنگ کاروبار کا تصور شریعت کی روشنی میں

    سوال:

    میں ایک کاروبار کرنا چاہتاہوں۔کاروبار یہ ہے میں دینی بیان کی آڈیو سی ڈی جس میں معتبر علماء کے بیان ہوں گے کو سو روپیہ کی قیمت میں ایک شخص کو بیچوں گا اور اس سے کہوں گا کہ آپ اس سی ڈی کو صرف دو لوگوں کو فروخت کردو اس کے بدلے میں اس شخص کو میں بیس روپیہ دوں گا۔ دو لوگوں کے جن کو اس شخص نے سی ڈی بیچی ہے اس طرح جب وہ دو لوگ چار لوگوں کو سی ڈی بیچیں گے تو میں اس کے بدلے میں پہلے شخص کو پھر بیس روپیہ دوں گا، یعنی ایک شخص کے پانچ روپیہ چار کے بیس روپیہ ،پھر وہ چار لوگ آٹھ کو سی ڈی بیچیں گے تو پہلے شخص کو بیس روپیہ دوں گا اس طرح سلسلہ چلتا رہے گا ،اور اس سلسلہ میں سب کو منافع ملتا رہے گا جتنے لوگ اس سے جڑتے جائیں گے۔ اس میں مجھ کو ایک سی ڈی پر پچیس روپیہ کا منافع ہوگا۔ یہ ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ کاروبار کا تصور ہے، کیا کاروبار کرنا جائز ہے؟ اس میں دین کا بھی فائدہ ہوگا لوگ اگر دین کی بات سن کر عمل کریں گے تو جتنے لوگ جڑیں گے سب کو فائدہ ہوگا۔ ایسا کوئی کاروبار کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 18698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 197=198-2/1431

     

    مذکورہ بالا طریقہ پر سی ڈی کو فروخت کرنا اور اس کے بدلے میں مزید پیسے دینا شرعاً درست نہیں۔ یہ ملٹی لیول مارکیٹنگ کاروبار کا تصور ہماری اسلامی شریعت میں جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند