• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18491

    عنوان:

    حرام آمدنی والے شخص کے یہاں دعوت کھانا

    سوال:

    حضرت سوال یہ ہے کہ میرے کچھ قریبی عزیز یہاں گیس اسٹیشن کا کاروبار کرتے ہیں گیس ، حلال آئٹم کے ساتھ یہاں اسٹور پر شراب اور لاٹری بھی بکتی ہے۔ ان حضرات کے اس کے علاوہ بھی کچھ آمدنی کے ذریعے ہیں مثلاً گھر وغیرہ کرایہ پر دئے ہوئے ہیں جن سے ماہانہ کرایہ آتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ ان کے گھر دعوت یا کھانا وغیرہ کھانا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 18491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 22=22-1/1431

     

    اگر ان کی غالب (اکثر) آمدنی حلال ذرائع سے حاصل ہوتی ہے تو ان کے گھر کھانا وغیرہ کھانا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند