• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18136

    عنوان:

    2001میں بارہویں جماعت کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بغیر کالج گئے ہوئے مجھ کو2006میں پیسہ سے گریجویٹ کی ڈگری ملی ہے۔ مجھ کو اس ڈگری کی مدد سے ایک نوکری ملی۔ یہ کمپنی ڈگری کی تصدیق کرتی ہے اور مجھ کو یقین ہے کہ انھوں نے میری ڈگری کو درست پایا ہے۔ کیوں کہ میں یہاں گزشتہ اکیس مہینوں سے کام کررہا ہوں جب کہ وہ لوگ کمپنی میں لگنے کے تین ماہ کے بعد ڈگری کو چیک کرلیتے ہیں۔ اب میرا سوال ہے کہ (۱)کیا یہ ڈگری حلال ہے اوراگر میں اس ڈگری کی مدد سے کام کررہا ہوں تو کیا اس ڈگری کی کمائی بھی حلال ہے؟ (۲)جیسا کہ میں بی پی او کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہوں اور یہ کمپنی بینک کے لیے کام کرتی ہے اور ان کا دوسرا کام بھی ہوتا ہے۔ کیا اس کمپنی سے جو پیسہ کمایا جارہا ہے وہ حلال ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):2019=1599-1/1431

    (۱) امتحان دیئے بغیر صرف روپے سے ڈگری حاصل کرنا جائز نہیں، البتہ آپ کے ذمہ جو کام ہے اس کو اگر آپ بحسن وخوبی انجام دیتے ہیں تو آپ کی کمائی پر حرام ہونے کا حکم نہیں ہے، کمائی حلال ہے۔

    (۲) کمپنی بینک کے لیے کیا کام کرتی ہے اس کی وضاحت کرکے سوال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند