متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 179816
اپنی بیوی سے فون پر بات كرنے كی وجہ سے انزال ہوگیا تو كیا میں گنہ گار ہوں گا؟
میرا سوال یہ ہے کہ میں باہر ملک میں کام کرتا ہوں سال کے بعد گھر آنا ہوتا ہے تو میں بیوی سے فون بر بات کرتا ہوں باتوں باتوں میں شہوت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے انزال ہوتا ہے تو کیا اس انزال کی وجہ سے میں گناہگار ہونگا کیا یہ انزال حرام ہے ؟
جواب نمبر: 17981626-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 34-46/B=02/1442
اگر اپنی بیوی سے فون پر بات کرتے ہوئے شہوت زیادہ بڑھ گئی اور انزال ہو گیا تو یہ ایک فطری تقاضا ہے، یہ حرام نہیں، نہ اس پر کوئی گناہ ملے گا؛ البتہ آپ کے اوپر غسل کرنا واجب ہو جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کناڈا کا امیگریشن(غیر ملک کی سکونت پذیری) مل گیا ہے۔ میری پاکستان میں ایک اچھی نوکری ہے۔میں ایک انجینئر ہوں۔ مجھے بتائیں کہ کیا صرف اچھے مستقبل کے لیے کناڈا امیگریشن کرنا مناسب ہے، کیوں کہ پاکستان کی حالت ناپائیدار ہے۔ کیا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے؟
2065 مناظر The Message(پیغام)نام کی ایک فلم بنی ہے۔اس فلم میں
سرکارکی سیرت دکھائی گئی ہے اور دین کیسے پھیلا یہ بتایا گیا ہے، سنتیں بھی بتائی
گئی ہیں، لیکن اس میں صحابہ کرام کا چہرہ بھی دکھایا گیا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے، کیا
دین کو اس طرح سے دکھایا جاسکتا ہے؟ برائے کرم جلد جواب دیں۔
حضرت
میرا سوال یہ ہے کہ جو لوگ بجلی میٹر کی ریڈنگ کو کم کرنے یا پھر اسے آہستہ کرنے
کا کام کرتے ہیں کیا ان کا پیسہ کھانا جائز ہے؟
مال حرام والے گراہک سے سامان بیچنا
3410 مناظر