متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 179755
کبوتر ذبح کرکے اس کا خون لقوہ زدہ جسم کے حصے پر لگانے کا حکم
میں نے لوگوں کے کہنے سے کبوتر ذبح کئے اور ان کا خون مریض کے جسم کے لقوہ زدہ حصہ پر لگایا اور ذبح شدہ کبوتروں کو ان کے کہنے سے اس نیت سے کے کتا یا بلی کھالینگے کوڑی پر پھینک دیا لیکن اب مجھے یہ خوف ستا رہا ہے کہ مجھ سے نا حق جاندار کو مارنے کا گناہ تو نہیں ہوگیا؟برائے مہربانی تشفی فرمادیں۔
جواب نمبر: 179755
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:9-7/N=2/1442
التنقیح:۔آپ نے کسی پنڈت، عامل یا ڈاکٹر کے کہنے پر کبوتر ذبح کیا تھا یا عوام میں کسی کے کہنے پر؟ نیز کبوتر اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا تھا یا کسی پیر یا دیوی دیوتا وغیرہ کے نام پر؟ اور کبوتر کے خون کا لقوہ زدہ حصہ سے کیا تعلق؟ کیا اس سے لقوہ کا علاج ہوتا ہے یا یہ محض توہم ہے؟ اور اگر کبوتر اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا تھا تو اُسے پھینکنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس کا گوشت پکاکر کھایا جاسکتا تھا؟ تمام باتیں وضاحت کے ساتھ لکھ کر سوال کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند