• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17885

    عنوان:

    میوزک کے تعلق سے میرا ایک سوال ہے۔ کیا قرآن کریم کی روشنی میں یہ جائز ہے یا نہیں؟ اور وہ کون سی آیات اورحدیثیں ہیں جو اس سے روکتی ہیں؟ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    میوزک کے تعلق سے میرا ایک سوال ہے۔ کیا قرآن کریم کی روشنی میں یہ جائز ہے یا نہیں؟ اور وہ کون سی آیات اورحدیثیں ہیں جو اس سے روکتی ہیں؟ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 17885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1975=418tl-12/01430

     

    میوزک سننا قرآن وحدیث کی رو سے جائز نہیں: قال تعالیٰ: [وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِيْ لَہْوَ الْحَدِیْثِ․․] الآیة قال ابن مسعود رضي اللہ عنہ: [ھو واللہ الغناء] (أخرجہ ابن أبي شیبة)․․․ وقال تعالیٰ: [وَاسْتَفزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْہُمْ بِصَوْتِکَ] قال مجاہد رحمہ اللہ في تفسیرہ [ہو الغناء والمزامیر واللھو والباطل] (أخرجہ ابن المنذر وجریر وغیرھما) ․․․ وقال تعالیٰ: [لاَ یَشْہَدُوْن الزُّوْرَ] قال محمد بن الحنفیة ومجاہد: [إنہ الغناء] ․․․ فہذہ آیات الکتاب علی التفاسیر المذکورة تدل بظاہرہا علی تحریم الغناء والمزامیر مطلقاً (مستفاد من أحکام القرآن للشیخ المفتی محمد شفیع العثمانی) وفي الحدیث: [لیکونن من أمتي أقوام یستحلون الحریر والخمر والمعازف] أخرجہ البخاري في الأشربة․․․ ومنہ ما روي عن عمران بن حصین رضي اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: [في ہذہ الأمة خسف ومسخ وقذف فقال رجل من المسلمین یا رسول اللہ! ومتی ذلک؟ قال: إذا ظہرت القیان والمعازف وشربت الخمور (رواہ الترمذي)․․․ اس کے علاوہ بھی اور روایات و احادیث ہیں جن سے میوزک کا حرام ہونا ثابت ہوتا ہے، اگر تفصیل درکار ہو تو (احکام القرآن للشیخ المفتی محمد شفیع رحمہ اللہ: ۳/۲۰۹) کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند