• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17831

    عنوان:
    حضرت میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک باعزت ایئر لائنس سے سفر کیا اور میرے سامان کے ملنے میں چوبیس گھنٹہ سے زیادہ تاخیر ہوئی۔ اب ایر لائن اس تاخیر کے لیے معاوضہ دینے کو تیار ہے۔ میں پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا یہ معاوضہ جائز ہوگا؟ میں ان سے لے سکتا ہوں یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1932=1546-12/1430

    اگر سامان ملنے میں تاخیر کی وجہ سے آپ کو نقصان اٹھانا نہیں پڑا تو آپ کے لیے ایئرلائنس سے معاوضہ لینا درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند