• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 178306

    عنوان: گیم دیكھنے كے دوران ذكر كرنا؟

    سوال: موبائل میں گیم کرنا اور ذکر کرنا دونوں ایک ساتھ کرنا جائز ہے ؟ اور فلم یہ ڈرامہ دیکھ کر اس دوران ذکر کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 178306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 815-599/B=09/1441

    جس جگہ گیم کھیلا جائے یا فلمی ڈرامہ دیکھا جائے وہیں اللہ تعالی کا ذکر کرنا یہ ذکر کی روحانیت کے خلاف اور روحانی عبادت کی بے ادبی ہے۔ شیطانی اور رحمانی کام دونوں ایک ساتھ کرنا دین کی خدمت کے خلاف ہے۔ مسلمان کو چاہئے کہ وہ دینی امور کی عظمت اور وقار کو قائم رکھے۔ اسے کھیل تماشہ نہ بنائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند