• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177989

    عنوان: ماسک وغیرہ لگا کر نماز پڑھنا کیساہے ؟

    سوال: کروناوائرس کے اثر بچنے کیلئے ماسک وغیرہ لگا کر نماز پڑھنا کیساہے ؟ حضور! مدلل واضح فرمادیجئے کرم ہوگا ۔

    جواب نمبر: 177989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 748-585/D=08/1441

    حدیث میں ناک منہ ڈھانک کر نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے نیز کبھی اس سے قرأت کی ادائیگی بھی صحیح طور پر کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے اس لئے اصل حکم تو یہی ہے کہ ناک منہ کھلا رکھا جائے۔

    لیکن مودوہ وقت میں جب کہ کرونا کا خطرہ شدید بتلایا جا رہا ہے احتیاطاً ماسک پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؛ البتہ قرأت میں ادائیگی حروف کا خیال رکھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند