• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177651

    عنوان: کام کے دوران شراب کسی بکس میں ڈالنا پڑجائے تو كیا اس كا گناہ ہوگا؟

    سوال: میں ہوائی اڈے میں کام کرتا ہوں کبھی کبھی غیر مسلم ممالک کی پروازوں میں شراب کی بوتلیں ڈالنا پڑ تا ہے یا تھوڑا مدد کرنا پڑتا ہے کہ پرواز ٹائم پر چلا جائے، اور اس کو ہمارے کام کا حصہ کہا جاتاہے میں تواس سے بچنے کی کوشش کرتاہوں لیکن کبھی کر لیتا ہوں اور آج کل اس کے متبادل کوئی کام بھی نہیں ہے ،اس طرح کرنے پر مجھ پر کوئی وعید ہوگی؟

    جواب نمبر: 177651

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 722-687/M=08/1441

    حدیث میں شراب اٹھانے والے پر بھی لعنت آئی ہے اس لئے شراب کی بوتلیں اٹھا کر جہازوں میں ڈالنا یا رکھنا درست نہیں، اس کام سے احتراز کرنا چاہئے، اس میں تعاون کرنے سے بھی بچنا چاہئے، انتظامیہ سے مل کر یہ کام اپنے ذمہ سے ہٹوانے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند