• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176966

    عنوان: ملٹی لیول مارکیٹنگ کے اصول پر کام کرنے والی کمپنی سے جڑ نفع کمانے کا حکم

    سوال: ہم ڈائریکٹ سیلنگ میں ہیں، ہماری کمپنی کا نام ہیومن وش(human wish) ہے، کمپنی کا مارکیٹنگ طریقہ یہ ہے کہ کمپنی اپنے سامان کو ڈائریکٹ کمپنی سے کسٹمر تک پہنچاتی ہے ، کمپنی کا کہنا ہے کہ آپ سامان کو استعمال کریں اور اگر آپ کو اچھا لگے تو اپنے جانے والوں کو بتائیں ، آپ کے اشتہار سے جتنا بکے گا ہم آپ کو آپ کی محنت کا پیسہ دیں گے، جیسے میں نے ایک سامان استعمال کیا مجھے اچھا لگا ہم نے اپنے جانکار لوگوں کو بھی شیئر کیا ان کو بھی اگر اچھا لگا تو ہم دونوں مل کر پھر بزنس کو فروغ کرتے ہیں پھر اشتہار کرتے ہیں ہمارے جانکار لوگوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے جیسے لوگوں کو کی تعداد بڑھ جاتی ہے کمپنی کافائدہ ہوتاہے پھر شام کو اسی محنت کے مطابق انکم ہوتی ہے ، آپ بتائیں کہ اس طرح کا کام سلامی شریعت میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 176966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:660-528/sd=8/1441

    سوال میں جو تفصیل آپ نے تحریر کی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کمپنی ملٹی لیول مارکیٹنگ کے اصول پر کام کرتی ہے، اور ملٹی لیول مارکیٹنگ کے اصول متعدد شرعی قباحتوں (مثلا مقتضائے عقد کے خلاف شرط، متعدد معاملات کو آپس میں گڈ مڈ کرنا وغیرہ) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعا جائز نہیں ہے؛ اس لئے آپ اس کمپنی سے جڑکر نفع نہ کمائیں۔

     عن عبد الرحمن بن عبد اللہ بن مسعود ، عن أبیہ، قال: نہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن صفقتین فی صفقة واحدة.(مسند أحمد، رقم: 3783) (و) لا(بیع بشرط) عطف علی إلی النیروز یعنی الأصل الجامع فی فساد العقد بسبب شرط لا یقتضیہ العقد ولا یلائمہ وفیہ نفع لأحدہما أو) فیہ نفع (لمبیع) ہو (من أہل الاستحقاق) للنفع بأن یکون آدمیا،...(ولم یجرالعرف بہ و) لم (یرد الشرع بجوازہ) . (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 5/ 85)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند