• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17688

    عنوان:

    میں نے چھوٹا ساخط رکھا ہوا ہے۔ حضرت مجھے پوچھنا ہے کہ کیا اس کا کوئی ثواب ہے۔ کیا یہ کلین شیو سے بہتر ہے؟ میری کچھ ایسی حالت ہے آفس کی وجہ سے کہ میں پوری داڑھی نہیں رکھ سکتا۔ اگر کوئی ثواب اس چھوٹے سے خط کا نہیں ہے تو ہو سکتا ہے میں اس کو کٹوادوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1806=1806-12/1430

    آپ کو تو یہ پوچھنا چاہیے تھاکہ آفس میں ہمارے لیے کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟ کیوں کہ آفس کی وجہ سے میں پوری ڈاڑھی نہیں رکھ سکتا، بجائے اس کے آپ نے پوچھا ہے کہ اگر اس چھوٹے خط کو رکھنے میں ثواب نہیں، تو ہوسکتا ہے میں اس کو کٹوادوں، آپ اس خط کا کلین شیو کرنے کے بجائے اس کو مزید بڑھانے کی فکر کریں اور آفس والوں کے سامنے ڈاڑھی کی اہمیت وحقیقت وفضیلت کو بیان کرکے شرعی ڈاڑھی رکھنے کی اجازت حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں، ایسے آفس میں کام کرنا ہی کیا ضروری ہے جس کی وجہ سے مسلسل معصیت کا ارتکاب لازم آتا ہو، آپ کسی دوسری جگہ کام تلاش کریں، جب تک نہ ملے بادل ناخواستہ اسی میں کام کرتے رہیں اور سنت کے مطابق ڈاڑھی رکھنے کی نیت و کوشش جاری رکھیں اور توبہ استغفار بھی کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند