• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176747

    عنوان: كسی عالم كا وفاق المدارس كی سند پیسوں سے حاصل كرنا اور پھر اس كی بنیاد پر نوكری كرنا؟

    سوال: اگر کسی شخص نے درس نظامی مکمل پڑھا ہو لیکن وفاق المدارس کے باقاعدہ امتحانات نہ دیے ہوں تو اس شخص کے لیے سند پیسوں پر لینے کا کیا حکم ہے؟ اور اس پر نوکری کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 176747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:508-374/sd=6/1441

    اگر وفاق المدارس کے باقاعدہ امتحانات نہیں دیے ہیں، تو پیسوں پر سند لینا جائز نہیں ہے، سند؛ صلاحیت اور اعتماد کی تصدیق کے لیے دی جاتی ہے؛ البتہ اگر کسی نے اس طرح سند حاصل کرکے نوکری حاصل کرلی تو اس کی تنخواہ پر حرام ہونے کا حکم نہیں لگے گا بشرطیکہ نوکری حلال ہو اور اس کے اندر مفوضہ کام انجام دینے کی اہلیت ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند