• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176343

    عنوان: ایك ویب سائٹ پر كوڈ لكھنے پر ملنے والی اجرت كا حكم

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں ایک ویب سائٹ ہے آپ کو کوڈ دیتے ہیں اور دس کوڈ لکھنے پر ایک ڈالر ملتا ہے اس کوڈ سے کمپنیوں کی یعنی کوڈ بدلنے سے مصنوعات کبھی بوٹ کی تصویر آتی ہے اور کبھی جرنیٹر کی کبھی گھڑی کی اس طرح کی تصویریں بدلتی رہتی ہیں ایڈورٹائزنگ ہوتی ہے وہ کمپنیاں اس سائیڈ والے کو پیسے دیتے ہیں اور یہ ویب سائٹ والا اس ٹائپنگ والے کو پیسے دیتے ہیں کوڈلکھنے کے اور آپ کو پیسے اس وقت ملیں گے جب آپ اپنے ساتھ اور چالیس بندے لگا لو اس کام پر اور بندوں کو لگانے سے بھی آپ کو وہ پیسے دیتے ہیں شریعت کی رو سے مسئلہ کا حل بتا کر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 537-490/L=07/1441

    اجرت کے بدلہ کوڈ لکھنا یا ممبر بنانا اجارہ کے قبیل سے ہے، اور صحت اجارہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ شرطِ فاسد سے خالی ہو، اور اجرت دینے کا وقت متعین ہو؛ لیکن صورت مسئولہ میں دونوں شرطیں مفقود ہیں؛ کیونکہ یہاں کوڈ لکھنے کی اجرت ملنا ممبر بنانے کی شرط سے مشروط ہے، اور چالیس ممبر کب تک بن پائیں گے یہ بھی مجہول ہے جس کی وجہ سے اجرت ملنے کا وقت بھی مجہول ہوگیا۔ لہٰذا ان دو خرابیوں کی وجہ سے یہ عقد درست نہیں۔ قال في الحاوي القدسي: الإجارة تفسدہا الشروط کما تفسد البیع ۔ (الحاوي القدسي: ۸۳/۲) وفي درر الحکام: ولا بد أن یکون الأجل معلوما؛ لأن الجہالة فی مانعة من التسلیم الواجب بالعقد فہذا یطالبہ في قریب المدة، وذلک یسلم في بعیدہا کذا في الہدایة والکافي وغیرہما ۔ (درر الحکام: ۱۴۵/۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند