• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176288

    عنوان: جعلی سرٹیفکیٹ بنوانا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک طالب علم نے اولیٰ میں داخلہ لے لیا،درجہ اولیٰ اس نے پڑھ لیا پھر درجہ ثانیہ میں جب امتحان کیلئے داخلہ بھیجنے کا وقت آیا،تو طالب علم کے پاس آٹھویں جماعت کا سرٹیفکیٹ نہیں تھا،کیونکہ طالب علم نے سکول پڑھا ہی نہیں تھا، اب اس نے داخلہ بھیجوانے کیلئے آٹھویں کی جعلی سرٹیفکیٹ بنوائی، اور بھیجوا کر داخلہ لے لیا،اب پوچھنا یہ ہے کہ اسی طرح علم کے بنیاد کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ بنوانا جائز ہے یا نہیں؟اور جن اساتذہ نے بنا کر دیدیا،کیا یہ جھوٹی شہادت کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 176288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 501-479/M=06/1441

    جعلی سرٹیفکیٹ بنوانا، ناجائز ہے، اور جعلی سرٹیفکیٹ بناکر دینے والے، جھوٹی شہادت کے مرتکب ہوں گے۔ (مستفاد: السلام اور جدید معاشی مسائل : حصہ: ۱) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند