• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176188

    عنوان: خلاف قانون چھپا کر بجلی کا استعمال کرنا ؟

    سوال: ہمارے یہاں مسجد سے ایک دعوت تبلیغ کے ساتھی اپنی دکان میں مسجد کی لائٹ کا کنکشن استعمال کرتے ہیں، بہت کم لوگوں کو پتا ہے ، مگر ان کو اس عمل سے روکنے کی کسی کی ہمت نہیں ہے ، میرا سوال ہے کہ یہ بھی ایک قسم کی چوری ہوئی نا؟

    جواب نمبر: 176188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 640-500/H=06/1441

    خلاف قانون چھپا کر بجلی کا استعمال کرنا عرفاً بجلی کی چوری ہی ہے آپ تنہائی میں ذمہ دارانِ مسجد سے اصلاح کی درخواست کردیں ان کی ذمہ داری اصلاح کی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند