• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17610

    عنوان:

    میں دانتوں کا ڈاکٹر ہوں۔ اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ دانتوں پر خول چڑھوانا جائز ہے؟ برائے کرم قرآن و سنت کی روشنی میں ہدایت فرمائیں۔

    سوال:

    میں دانتوں کا ڈاکٹر ہوں۔ اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ دانتوں پر خول چڑھوانا جائز ہے؟ برائے کرم قرآن و سنت کی روشنی میں ہدایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 17610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2112=1685-12/1430

     

    امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک چاندی کا خول لگوانا جائز ہے اور امام محمد رحمہ اللہ کے نزدیک چاندی سونے دونوں کا جائز ہے۔ پس احتیاط اس میں ہے کہ آپ چاندی کا خول چڑھوانے کا مشورہ دیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند