• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17586

    عنوان:

    میری بیوی پردہ کرتی ہے، وہ عالمہ بھی ہے لیکن وہ اپنی مرضی سے پردہ کرتی ہے۔ پھوپھی، خالہ، وغیرہ رشتہ داروں سے پردہ نہیں کرتی۔ آپ مجھے جواب دیں کہ عورت کو کن کن لوگوں سے پردہ کرنا ہے او رپردہ کرنا فرض ہے؟ اگرپردہ نہ کرے تو کیا گناہ ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17586

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1892=1515-12/1430

    جس مرد سے نکاح کرنا ہمیشہ کے لیے حرام نہیں ہے اس سے عورت کو پردہ کرنا ضروری ہے، پھوپھی زاد، خالہ زاد، ماموں زاد بھائی وغیرہ رشتہ دار عورت کے لیے غیرمحرم ہیں، ان سے پردہ کرنا ضروری ہے، اگر عورت پردہ نہ کرے تو گنہ گار ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند