• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175805

    عنوان: سوزن كاری سے كپڑوں پر جانوروں كے ڈیزائن بنانا كیسا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب ہمیں ایک مسئلہ دریافت کرنا تھا، وہ یہ کہ ہمارے شہر میں ساڑھی کا کاروبار ہوتا ہے جس پر (Embroidery )سوزن کاری ) کے ذریعہ قسمہا قسم کے بیل بوٹے بنائے جاتے ہیں، اسی میں جاندار کی تصویر بھی بنائی جاتی ہیں جیسے مور،ہیرن وغیرہ کی ، دریافت طلب امر یہ ہیکہ ایسی ڈیزائن بنانا کیسا ہے ؟ جس میں کسی جاندار کی تصویر ظاہر ہو؟ جزاکم اللہ خیراً

    جواب نمبر: 175805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:562-443/H=5/1441

    ساڑھی وغیرہ کے ایسے ڈیزائن بنانا کہ جن میں سوزن کاری سے جاندار کی تصاویر بنائی جائیں جائز نہیں بلکہ حرام وگناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند