متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 175734
جواب نمبر: 175734
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 402-321/D=05/1441
اگر پہلے سے معلوم ہے کہ جس جگہ ولیمہ یا دعوت ہے وہاں ناچ گانا وغیرہ دیگر منکرات ہیں تو دعوت میں شریک ہونا کسی کے لئے بھی جائز نہیں، لیکن اگر پہلے سے معلوم نہ تھا، وہاں جاکر منکرات کو دیکھا تو مقتدیٰ حضرات کے لئے حکم یہ ہے کہ اگر وہ لوگوں کو اس منکر سے باز رکھ سکتے ہوں، تو اس سے روکیں، ورنہ واپس آجائیں؛ البتہ عام آدمی کے لئے اس صورت میں گنجائش ہے کہ دعوت میں شریک ہوجائے، لیکن اگر عین دسترخوان پر منکرات ہوں تو عام آدمی بھی شریک نہ ہو۔ (شامی: ۹/۵۰۱-۵۰۲، الحظر والاباحة، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند