• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175341

    عنوان: گانے کے طرز پر حمد ونعت پڑھنے کا حکم

    سوال: کیا گانے کے طرز پرحمد و نعت پڑھنی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 175341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:314-255/N=4/1441

    فلمی دنیا میں جو گانے گائے جاتے ہیں، اسلام میں اُن کا گانا سخت حرام وناجائز ہے۔ اور یہ گانے جس خاص طرز اور دُھن میں گائے جاتے ہیں، حمد ونعت اور دینی اشعار میں اُس طرز اور دھن کا اپنانا بھی تشبہ کی وجہ سے ناجائز وممنوع ہے، اِس سے احتراز لازم ہے ۔

    عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم (سنن أبي داود، کتاب اللباس، باب في لبس الشہرة، ۲:۵۵۹، رقم الحدیث: ۴۰۳۱،ط: دار الفکر بیروت، مشکاة المصابیح، کتاب اللباس، الفصل الثاني،ص:۳۷۵ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)، ”من تشبہ بقوم“أي: من شبہ نفسہ بالکفار مثلاً في اللباس وغیرہ أو بالفساق أو الفجار الخ (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح، ۸:۲۲۲،ط:دار الکتب العلمیة بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند