• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175337

    عنوان: گانے کی دھن میں نعت پڑھنے کا حکم

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کہ ہندی گانے کی دھن میں نعت رسول گانا جائز ہے یا بدعت ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 175337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:317-257/N=4/1441

    ہندی، انگریزی، مراٹھی، بنگالی یا کسی بھی زبان کے گانے کی دُھن اور اُس کے خاص طرز ولہجہ میں حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف ومنقبت میں نعت مبارک پڑھنا تشبہ کی وجہ سے ہرگز جائز نہیں۔ اور اس میں نعت مبارک کی بے ادبی بھی ہے۔ اور یہ طریقہ اب بعض لوگوں نے شروع کیا ہے، جو بالکل غلط ہے، مسلمانوں کو اِس سے بچنا چاہیے، اسلاف کی طرح صرف سادے لہجہ اور ترنم کے ساتھ نعت وغیرہ پڑھنی چاہیے۔

    عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم (سنن أبي داود، کتاب اللباس، باب في لبس الشہرة، ۲:۵۵۹، رقم الحدیث: ۴۰۳۱،ط: دار الفکر بیروت، مشکاة المصابیح، کتاب اللباس، الفصل الثاني،ص:۳۷۵ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)، ”من تشبہ بقوم“أي: من شبہ نفسہ بالکفار مثلاً في اللباس وغیرہ أو بالفساق أو الفجار الخ (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح، ۸:۲۲۲،ط:دار الکتب العلمیة بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند