• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175297

    عنوان: مفت چیزیں حلال ہیں یا حرام؟

    سوال: کچھ سوالات ہیں جو مجھے پوچھنا ہے۔ (۱)کچھ ایسی ویب سائٹیں اور ایپلی کیشنز ہیں جو آپ کو استعمال کرنے کے لیے مفت اشیا دیتے ہیں اسے استعمال کرنے کے بعد آپ کو تاثرات پیش کرنا پڑیں گے کہ مصنوعات میں کیا بہتری آسکتی ہے یا مصنوع کیسا تھا۔ کیا ان مفت اشیاء کا استعمال کرنا جائز ہے ؟ 2) گروفرس کے نام سے اناج اور کھانے پینے کی باقی چیزوں کا ایک اپلی کیشن موجود ہے اگر آپ نے اسے اپنے دوست کو ریفر کیا اور آپکے دوست نے آپ کے کوڈ کے ساتھ ایپ میں "signup" کیا تو آپ کو ایک سکہ ملے گا جو اس ایپ سے کسی چیز کو خریدنے کے لئے استعمال ہوسکتا ( نوٹ : اس سکہ کا استعمال صرف اسی ایپلیکیشن سے متعینہ چیز کو منگوانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے) کیا ان سکوں کا استعمال کرنا اور ان سے اشیاء منگانا درست ہے ؟ امید ہے کہ جلد سے جلد جواب عنایت فرمائیں گے خیر

    جواب نمبر: 175297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 367-366/M=04/1441

    (۱) مفت اشیاء میں استعمال کے لئے کونسی اور کس طرح کی چیزیں ملتی ہیں؟ اور مصنوعات کو استعمال کرنے کے بعد صحیح تأثر پیش کرتے ہیں یا استعمال کیے بغیر ہی تأثر پیش کر دیتے ہیں؟ Signupکیا ہے؟ سکّے کس طرح کے مراد ہیں؟ اور ان سے استفادہ کی شرائط کیا ہیں؟ تفصیلی وضاحت کے ساتھ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند