• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175113

    عنوان: بچوں کو کارٹون دکھانا اور میوزک سنوانا

    سوال: اللہ کریم سارے مسلمانوں کو مرتے دم تک ایمان کی سلامتی عطا فرمائے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ ایک مسئلہ پر آپ کی رائے اور رہنمائی درکار ہے۔ آج کل دیکھا جا ہاہے کہ ماں اپنے بچے کو بہلانے کے لئے موبائل فون پر کارٹون یا میوزک لگا کر دیتی ہیں تاکہ بچہ اس میں مشغول رہے اور تنگ نہ کرے۔ بچہ کھانا نہیں کھاتا تو بھی اس کو موبائل فون میں مشغول کرکے کھانا پینا کیا جاتا ہے۔ درخواست ہے۔ آپ شریعت کی رو سے اس پر رہنماَئی فرمائیں۔ اللہ آپ کے علم میں برکتیں عطا فرمائے۔

    جواب نمبر: 175113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:277-181/sd=4/1441

    بچہ کو کارٹون دکھانا اور میوزک سنوانا جائز نہیں ہے، والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی اسلامی تربیت کریں ، دینی ذہن سازی کریں، اچھی اور بری چیزوں میں امتیاز کرانے کی کوشش کریں، اگر بچپن ہی میں لہو و لعب اور لایعنی قسم کی چیزوں کا عادی بنادیا گیا، تو اندیشہ ہے کہ ان چیزوں کی قباحت کا شعور ہی ختم ہوجائے، پھر بڑے ہوکر لہو و لعب سے روکنا مشکل ہوجائے گا، بچہ کو بہلانے اور کھانا کھلانے کے لیے دوسرے جائز ذرائع استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند