متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 174829
جواب نمبر: 17482931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:359-263/B=3/1441
گھوس خوری تو رِشوت خوری کو کہتے ہیں یہ تو بلاشبہ ناجائز اور حرام ہے، اور کمیشن خوری کے دو طریقے ہوتے ہیں جائز اور ناجائز، اگر جائز طریقہ پر کمیشن لے کر کھارہا ہے تو وہ جائز ہوگا اور اگر ناجائز طریقہ پر کمیشن لے رہا ہے تو وہ کمیشن کھانا ناجائز ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک انجینئر ہوں۔ ایک کنسلٹینسی (مشورہ دینے کی جگہ) کے لیے کام کرتا ہوں جو کہ حکومت کے ذریعہ کرایہ پر لی ہوئی ہے۔ اورمیری ذمہ داری ایک بڑے پروجیکٹ کے لیے ٹینڈر کی تفصیل لکھنے کی ہے۔یہ پروجیکٹ اس کے بعد ان کمپنیوں کودیاجائے گا جو اس تفصیل پر پوری اترتی ہوں گی۔ بہت ساری کمپنیاں ہیں جو ان تفاصیل پر پوری اترتی ہیں اور اس کی اہل ہیں اور اس پروجیکٹ پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ کیا کسی خاص کمپنی سے کمیشن لے کرکے میں اس کے حق میں یہ ٹینڈر لکھ دوں اور اس طرح سے ان کو یہ بڑاپروجیکٹ پورا کرنے کا معاہدہ دلادوں۔ کمپنی بھی اس کو ترجیح دیتی ہے اورمجھ کو پیسہ دینے پر راضی ہے، کیوں کہ اس سے ان کے پروجیکٹ کی گیارنٹی ہوجائے گی، اور دوسرے کمپنیوں سے مقابلہ کرنے سے بچ جائیں گے۔ کیا اس کی اجازت ہے؟
1760 مناظرمفتی
صاحب کیا میں میڈیکل اسٹور کھولنے کے لیے بینک سے لون لے سکتاہوں؟ بینک مجھ سے لون
پر سود لے گا۔ کیا سود کا کفارہ ادا کیا جاسکتا ہے؟ اور کیا جتنا پیسہ میں بینک کو
سود کا ادا کروں اتنا ہی اور غریبوں میں تقسیم کردوں تو کیا سود کا گناہ معاف
ہوسکتا ہے؟ مہربانی کرکے تفصیل سے رہنمائی فرماویں۔
ایک
لڑکے کے گھر پر اس کے ابو کا انتقال ہوگیا ہے ان لوگو ں پر چار لاکھ کا قرض ہے حدیث
میں جتنی دعا قرض کے لیے بتائی گئی ہے گھر والے سب پڑھتے ہیں مگر ابھی تک دس سال
ہو گیا قرض ادا نہیں ہوا۔ پورا گھر پانچ وقت کا نمازی ہے گھر کے لڑکے روزگار کی
بہت کوشش کرتے ہیں مگر ایک کو روزگار ملتا ہے تو دوسرے کا چھوٹ جاتا ہے۔ کیا وہ بینک
میں کام کرسکتے ہیں؟ بینک میں اس لیے نہیں کررہے ہیں کیوں کہ وہ جماعت میں جاتے ہیں
او رمحلہ میں ان کے گھر کی تقوی میں مثال دی جاتی ہے کیوں کہ ان کے گھر کا کوئی
آدمی یا عورت کسی بھی نمازی کے گھر کی دعوت نہیں کھاتے۔ محلہ کے جماعت کے ساتھی
بددل نہ ہوجائیں اس لیے وہ بینک کی نوکری نہیں کررہے ہیں بتائیں وہ لوگ کیا کریں؟
میرا
سوال قرض کے بارے میں ہے۔ میں ایک مکان خریدنا چاہتاہوں لیکن میرے پاس کافی پیسہ
نہیں ہے۔ کیا میں کسی اسلامی بینک سے لون لے سکتاہوں؟ کیا اسلامی بینکنگ قابل
اعتماد ہے؟
کیا ہومیوپیتھک دوا کا استعمال جائز ہے یا ناجائز؟
2432 مناظرکالے رنگ کا خضاب لگانا کیسا ہے؟
4543 مناظر