• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174588

    عنوان: مسجد کی زائد آمدنی امام صاحب کو دینے کا حکم

    سوال: مفتی صاحب۔کوئی آدمی زمین مسجد کی ضرورت کے لئے وقف کر دے اور مسجد کی ضرورت سے زائد رقم امام صاحب کو دی جا سکتی کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 174588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:226-179/N=3/1441

    مسجد کی ضروریات کے لیے وقف کردہ زمین کی آمدنی اگر مسجد کی ضرورت سے زائد ہوتو اسے آئندہ کے لیے محفوظ رکھا جائے ، مسجد کی اہم اور بھاری ضروریات میں کام آئے گی ، زائد آمدنی علی الاطلاق امام صاحب کو نہیں دی جاسکتی ؛ البتہ اگر امام صاحب کی تنخواہ معمولی ہو، جوزمانہ کی مہنگائی کے مد نظر امام صاحب کی فیملی کے لیے کافی نہ ہوتو ان کی تنخواہ میں مناسب اضافہ کردینا چاہیے۔ اسی طرح اگر موٴذن کی تنخواہ بھی معمولی ہو تو اس میں بھی اضافہ کردینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند