• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17448

    عنوان:

    میں ایک ایسی کمپنی میں کام کرتاہوں جہاں ایڈورٹائزنگ کا کام ہوتا ہے جس میں جاندار چیزوں ،جاندار، انسان کا فوٹو چھپتا ہے۔ کیا فرماتے ہیں اس کمپنی میں کام کرنے کے سلسلہ میں؟ کمپنی میں امام بھی رکھ کر پنج گانہ بھی ہوتی ہے، کیا اس کے لیے امامت کی اجازت ہوگی؟ برائے کرم جواب ارسال فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17448

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1823=1479-12/1430

    ایسی کمپنی میں کام کرنا مناسب نہیں، نیز ملازمت کے نتیجے میں حاصل آمدنی حلال و طیب نہیں۔

    (۲) اگر امام کو کمپنی والے اجرت اسی رقم سے دیتے ہیں تو امام کو اس رقم کا لینا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند