• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174395

    عنوان: حالت حیض میں ہمبستری كا ارتكاب ہوگیا تو كیا كریں؟

    سوال: مجھ سے غلطی ہوگئی کہ میری بیوی حالت حیض میں تھی اور ہم نے جان بوجھ کر ہمبستری کرلی ، بہت افسوس ہورہاہے ، اب کیا کرنا چاہئے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 227-187/M=03/1441

    حالت حیض میں بیوی سے ہم بستری کرنا حرام و ناجائز ہے، آپ سے اس کا ارتکاب ہوگیا ہے تو سچے دل سے توبہ استغفار کریں اور آئندہ پوری احتیاط رکھیں اور مستحب ہے کہ ایک دینار یا نصف دینار یا اس کی قیمت صدقہ کردیں۔ ایک دینار کا وزن ۴/ گرام ۳۷۴/ ملی گرام سونا ہے۔ و وطوٴہا فی الفرج عالماً بالحرمة عامداً ․․․․․․ فلیس علیہ إلا التوبہ والاستغفار ویستحب أن یتصدق بدینار أو نصفہ ۔ (البحر الرائق: ۱/۱۹۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند