• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174217

    عنوان: گیم بنانے والی کمپنی میں کام کرنا

    سوال: کیا موبائل اور کمپیوٹیر میں کھیلے جانے والے گیم بنانے والی کمپنی میں کام کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 174217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 183-194/D=03/1441

    موبائل اور کمپیوٹر کے گیم چوں کہ عام طور سے میوزک اور تصاویر پر مشتمل ہوتے ہیں اور اس میں وقت کا ضیاع بھی ہے؛ اس لئے ایسی کمپنیوں میں ملازمت کرنا صحیح نہیں ہے؛ البتہ اگر ایسے گیم ہوں جن میں میوزک اور تصاویر نہ ہوں تو اس طرح کی کمپنیوں میں ملازمت کرنے کی گنجائش ہے پھر بھی احتیاط کرنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند