• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174037

    عنوان: آن لائن پیسے كمانے كے بارے میں

    سوال: آن لائن پیسے کمانے کا آسان طریقہ* آج کل انٹرنیٹ پر آن لائن پیسے کمانے کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے۔ بہت سے لوگ گھر بیٹھے ماہانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے آن لائن کما رہے۔ ان گنت ویب سائٹس یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں، جن میں یوٹیوب سرفہرست ہے۔ لیکن ایسی زیادہ تر ویب سائٹس کا طریقہ کار پیچیدہ اور مشکل ہے۔ آج مین آپ کو ایک ایسی ویب سائیٹ بتاتا ہون ، جس کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔ اس سائیٹ پر مختلف اشتہار شائع ہوتے ہیں۔ آپ کو یہ اشتہارات دیکھنے کے پیسے ملتے ہیں۔ جتنی بار آپ اس ویب سائیٹ کو ریفریش کرتے ہیں، آپ کے اکاؤنٹ میں اتنی ہی رقم بڑھتی جاتی ہے۔ یہ رقم آپ جب چاہیں اور جس طرح چاہیں منگوا سکتے ہیں، چاہے بینک اکاؤنٹ میں، ATM میں یا ویسٹرن یونین سے۔ اگر آپ مختلف اوقات میں صرف دو گھنٹے روزانہ کام کرنے سے آپ کم از کم 3000 سے 5000 روپے روزانہ بڑی آسانی سے کما سکتے ہین 1۔ اس کو اوپن کرے https://avimoney.xyz/3083487264909/ رجسٹریشن پر کلک کرکے اپنا پورا نام سپیس دئیے بغیر، ای میل، پاسورڈ پانچ ہندسوں پر مشتمل داخل کریں اس طرح آپ رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔رجسٹریشن کے کوئی چارجز نہیں ہیں۔اور نہ آپ نے کسی قسم کی انویسٹمنٹ کرنی ہے۔ 2۔ رجسٹرڈ ہونے کے بعد Start Watching Payed Ads پر کلک کریں۔ 3۔ پھر ہر بار سائیٹ پر نظر آنے والا پن کوڈ بار میں لکھ کر Continue پر کلک کرتے جائیں ۔ جتنی بار آپ نظر آنے والا پن کوڈ انٹر کرکے Continue پریس کریں گے، آپ کے اکاؤنٹ میں رقم بڑھتی جائے گی جو پیج بائیں سائیڈ پر ڈالرز میں نظر آتی رہے گی۔ پہلی دفعہ 150 ڈالرز کی رقم پوری کرنی ہے اس کے بعد یہ رقم جب چاہیں منگوا (Withdraw) سکتے ہیں۔ یقیناً آپ کے ذہن میں سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ وہ ویب سائیٹ صرف اشتہارات دیکھنے کے پیسے کیوں دے گی۔ ان کو اس کا کیا فائدہ ہے۔ واضح رہے کہ چونکہ یہ ایک ایڈورٹائزنگ ویب سائیٹ ہے جس پر شائع ہونے والے اشتہارات کو جتنے زیادہ لوگ دیکھتے ہیں اتنے ہی ان کے اشتہارات مہنگے بکتے ہیں۔ اور وہ اشتہار شائع کروانے والی کمپنیوں سے اتنی ہی زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں۔ جس میں سے تھوڑی سی رقم وہ اپنی ویب سائیٹ وزٹ کرنے والے سے شئیر کرکے وہ اپنی ریٹنگ میں مزید اضافہ کرتے ہیں، جس سے ان کے اشتہارات کی قیمت اور بڑھ جاتی ہے۔

    جواب نمبر: 174037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:174-48T/L=4/141

    صورتِ مسئولہ میں اگر واقعی صورتحال وہی ہے جو سوال میں مذکور ہے رجسٹریشن کرانے کی کوئی فیس نہیں لگتی تو ویب سائٹ کی طرف سے دی جانے والی رقم انعام کے قبیل سے ہوگی جس کے لینے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اشتہار جائز کام کا ہو اور محرمات شرعیہ سے خالی ہو،اگر اشتہار ناجائز کا م کا ہو تو اسے دیکھنا اور اس پر پیسہ لینا جائز نہ ہوگا ۔

    الأصل إباحة الجائزة علی عمل مشروع سواء أکان دینیا أو دنیویا.(الموسوعة الفقہیة الکویتیة 15/ 77،صادر عن: وزارة الأوقاف والشئون الإسلامیة - الکویت) اور اگر اشتہار کے بارے میں اسے معلوم نہیں ہے یا شکوک وشبہات ہیں تو پھر احتراز کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند