• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174000

    عنوان: ایزی پیسہ اکاونٹ كیش بیك كا حكم

    سوال: ایزی پیسہ موبائل ایپ سے اگر پیٹرول ڈلوانے کی رقم ادا کریں تو 99 روپے فی لیٹر دیتا ہے یعنی 14 روپے نفع دیتا ہے کیا یہ نفع جائز ہے ؟ یہ آفر دسمبر تک ہے ،اس کے لئے اکاونٹ میں کوئی خاص رقم رکھنا ضروری نہیں ہے ، البتہ یہ نفع ماہانہ صرف 200 روپے تک ہوسکتا ہے اور دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر ایزی پیسہ ایپ سے کوئی ٹرانزیکشن کریں تو 7 دن تک 5 یا 2 روپے بھیجتے ہیں کیا یہ جائز ہے ؟؟ بینوا توجرا جواب اگر جلد دیا جائے تو مہربانی ہوگی، جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 174000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:162-249/L=3/1441

    ایزی پیسہ موبائل اپلیکیشن کے ذریعہ پیمنٹ کرنے یا ٹرانزیکشن کرنے پر کمپنی کی طرف سے رقم رکھنے وغیرہ کی شرط نہ ہو توجو مراعات حاصل ہوتی ہیں وہ ایک طرح کا انعام ہے ؛لہذااس سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند