• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173933

    عنوان: شوقیہ پرندوں کو شکار کرنے کا حکم، حلال پرندے

    سوال: چھوٹے چھوٹے پرندوں یا کسی بھی پرندے کا شکار کرنا کیسا ہے؟ کونسے کونسے پرندے حلال ہیں؟ نیز پرندوں کا شکار کب اور کس حالت میں کرنا چاہئے؟یا شوق میں بھی روز پرندوں کا شکار کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173933

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:194-135/sn=3/1441

    (1،2،3،4) مباح مقصد کے تحت (مثلا کھانے یا پالنے کے لیے) پرندوں کو خواہ وہ چھوٹے ہوں یا بڑے شکار کرنا کسی بھی موسم میں شرعاجائز ہے؛ اگر کھانا یا پالنا وغیرہ مقصود نہ ہو تو محض تلہی کے طور پر شوقیہ پرندوں کا شکار کرنا درست نہیں ہے۔، کبوتر، فاختہ، گوریا،طوطا، مینا ،بگلا، مرغابی اور موروغیرہ حلا ل پرندے ہیں ، اگر کسی خاص پرندے کے بارے میں معلو م کرنا ہو تو اس کا نام وغیرہ لکھ کر معلوم کرلیں ۔

    (ہو مباح)...(إلا) لمحرم فی غیر المحرم أو(للتلہی)کما ہو ظاہر (أو حرفة) علی ما فی الأشباہ. قال المصنف: وإنما زدتہ تبعا لہ، وإلا فالتحقیق عندی إباحة اتخاذہ حرفة لأنہ نوع من الاکتساب إلخ(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 10/ 46،ط: زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند