• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173750

    عنوان: اسٹاک اکسچینج میں آئی ٹی اکسپرٹ کے طور پر کام کرنا

    سوال: میں ایک آئی ٹی ایکسپرٹ ہوں، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اسٹاک ایکسچینج کے شعبہٴ آئی ٹی میں ملازمت کرناحلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 173750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:122-70/sn=2/1440

    سوال میں یہ واضح نہیں ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کے شعبہ آئی ٹی میں آپ کے ذمے کس طرح کا کام رہے گا؟ آپ وضاحت کے ساتھ اسے تحریر کریں تو آپ کے سوال کا حتمی جواب لکھا جا سکتا ہے ؛ البتہ اجمالا یہ معلوم رہے کہ آج کل اسٹاک ایکسچینج میں جو شیئرز کی خرید وفروخت ہوتی ہے اس میں بالعموم شرعی اصولوں کی رعایت نہیں کی جاتی، مثلا ڈلیوری سے پہلے آگے فروخت کردینا ( جو بیع قبل القبض میں داخل ہونے کی وجہ سے شرعا ناجائز ہے) نیز ہرطرح کی کمپینوں کے شئیرز کی خرید وفروخت خواہ ان کا کاروبار جائز ہو یا ناجائز؛ اس لیے آپ اسٹاک اکسچینج میں کوئی ایسا کام نہ کریں جس کا تعلق مذکورہ بالا نوعیت کی خرید وفرخت سے ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند