• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173615

    عنوان: قسط میں تاخیر ہونے کی صورت میں سود لگایا جائے تو وہ چیز لینا كیسا ہے؟

    سوال: Canteen Stores Department (CSD) ایک ادارہ ہے جو کہ قسطوں پر چیزیں فراہم کرتا ہے لیکن اس کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ قسط میں تاخیر ہونے کی صورت اس پر سود لگایا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ میں اگر بروقت قسط ادا کروں تو کیا میرے لئے وہ چیز لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 173615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 127-83/H=01/1441

    آپ کا عزم تو اگرچہ بروقت ادائیگی کا ہے مگر احتمال تو تاخیر کا پھر بھی رہتا ہے اگرچہ خریدنا صورتِ مسئولہ میں آپ کے لئے حرام نہیں مگر خلاف شرط تاخیر کی صورت میں سود کے احتمال کی وجہ سے اجتناب ہی کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند