• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173325

    عنوان: آن لائن اشتہارات دیکھنے سے ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟

    سوال: مفتی صاحب میں? آن لائن کام کرتا ہوں، جس میں? 50 ڈالر کا ایڈپیک خریدنے کے بعد ایڈ کمپنی اس کے بدلے اگلے پچاس دنوں?کے اندر مجھے 55 ڈالر دیتے ہیں۔ کمپنی پالیسی کے مطابق ضروری نہیں? ہے کہ مجھے 55 ڈالر ہی ملیں? اس سے کم یا زیادہ بھی مل سکتے ہیں۔ اس کے لیے مجھے روزانہ دس (10) ویب سائٹس پر جا کر اشتہار دیکھنا ہوں?گے، اگر نا دیکھوں? تو کمپنی مجھے کچھ نہیں? دے گی۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح?کی آمدن جائز ہے؟ سوال پوچھنے والے کا نام: صفی اللہ مقام: پاکستان

    جواب نمبر: 173325

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 55-40/B=01/1441

    ویب سائٹ پر جائز ناجائز ہر طرح کے اشتہارات دیکھنے پڑتے ہیں؛ اس لئے مذکورہ عمل کے ذریعہ آمدنی حاصل کرنا جائز نہیں۔ لا تصحّ الإجارة لعسب التّیس ولا لأجل المعاصي مثل الغناء والنوح والملاہي ۔ (الدر المختار، کتاب الإجارة ، باب الإجارة الفاسدة ، ۹/۷۵، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند