• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173166

    عنوان: ایسی كمپنی میں ملازمت كرنا جہاں ڈاڑھی منڈانا یا چھوٹی كرانا پڑے؟

    سوال: کیا فرماسیٹل (دوا ساز) کمپنی(pharmaceutical compane) میں کام کرنا جائز ہے ؟ کیوں کہ یہاں کام کرنے کے لیے داڑھی کٹوانی پڑتی ہے، کیا اس وجہ سے ہمارا کمانا حرام ہے یا حلال ؟ کیا آپ اسے قران وحدیث کی روشنی میں بتا سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 173166

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:36-36/L=2/1441

    خشخشی داڑھی رکھنا یا منڈانا ناجائز وحرام ہے ؛اس لیے ایسی کمپنی میں ملازمت کرنا جس میں داڑھی منڈانا یا بالکل معمولی داڑھی رکھنا لازم ہو جائز نہیں (اگرچہ اجرت پر حرام ہونے کا حکم نہ ہوگا)

    وأما الأخذ من اللحیة، وہی دون القبضة کما یفعلہ بعض المغاربة ومخنثة الرجال فلم یبحہ أحد وأخذ کلہا فعل مجوس الأعاجم والیہود والہنود وبعض أجناس الإفرنج کما فی الفتح .( حاشیة الشرنبلالی علی درر الحکام شرح غرر الأحکام 1/ 208) وأما تقصیر اللحیة بحیث تصیر قصیرة من القبضة فغیر جائز فی المذاہب الأربعة، وکذلک کل فی الدر المختار فی الصیام وترد شہادة مرتکب ہذا الفعل.(العرف الشذی شرح سنن الترمذی: 2/205 )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند