• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173159

    عنوان: پیسہ دیکر یا سفارش سے سرکاری نوکری حاصل کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ کوئی بھی سرکاری نوکری پیسہ یا سفارش سے حاصل کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 173159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:16-28/L=2/1441

    اگرآدمی اس ملازمت کا اہل ہو تو سفارش سے ملازمت حاصل کرسکتا ہے ،اسی طرح اگر وہ رشوت نہ دے تو اہل ہونے کے باوجود ملازمت حاصل نہیں کرسکتا تو اس کے لیے رشوت دینے کی گنجائش ہوگی ؛البتہ نااہل ہونے کی صورت میں محض رشوت یا سفارش سے ملازت کا حصول جائز نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند