• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17279

    عنوان:

    میرے دادا کی پراپرٹی تھی جو میرے چچا نے غیر قانونی طور پر ہتھیا لی۔ یہ لوگ کل دو بھائی اورچار بہنیں ہیں۔ اب اس پراپرٹی پر میرے چچا نے کاروبار شروع کیا ہے تو کیا میں ان کے پیسے کا کھانا کھا سکتاہوں یا ان کے پیسے استعمال کرنا میرے لیے جائز ہے یا ناجائز؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):2050=1593-1/1431

    اس کار و بار سے حاصل آمدنی پر حرام ہونے کا حکم نہیں ہے، آپ اس آمدنی کو استعمال کرسکتے ہیں، البتہ اگر واقعی آپ کے چچا نے آپ لوگوں کی زمین غصب کرلی ہے تو ان کا یہ عمل حرام ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند