• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172762

    عنوان: ”فیس ایپ“ کے ذریعے بھی تصویر کھینچنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسٴلہ کے بارے میں، فیس ایپ(face app) کے متعلق فتویٰ درکار ہے ، جس میں نوجوان کے بڑھاپے کی تصویر کشی کی جاتی ہے ،یعنی وہ ایپ موجودہ شکل و صورت کو بوڑھا کرکے دکھاتی ہے ۔

    جواب نمبر: 172762

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1119-883/SN=12/1440

    ”فیس ایپ“ کے ذریعے بھی تصویر کھینچنا شرعاً جائز نہیں ہے؛بلکہ عام تصویر کی بہ نسبت اس میں قباحت زیادہ ہے۔ قال النبی - صلی اللہ علیہ وسلم- إن أشدّ الناس عذاباً یوم القیامة المصورون (البخاری) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند