• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172682

    عنوان: كیا پانی بیچنا جائز ہے؟

    سوال: میں آر او پلانٹ لگانا چاہتا ہوں لوگوں سے سنا ہے کہ پانی بیچنا جائز نہیں ہے ؟ برائے مہربانی میری رہنمائی کیجئے اور فتویٰ عطا کیجئے ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 172682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1107-952/sd=12/1440

    پانی کو جب اپنی تحویل میں لے لیا جائے اور کسی برتن میں رکھ دیا جائے، تو اس کی خرید و فروخت درست ہوجاتی ہے، لہذا آر او پلانٹ لگانا اور پانی کو فروخت کرنا جائز ہے۔

    قال فی الہندیة: لا یجوز بیع الماء فی بئرہ ونہرہ، فإذا أخذہ وجعلہ فی جرّة أو ما أشبہہا من الأوعیة فقد أحرزہ فصار أحق بہ فیجوز بیعہ والتصرف فیہ (الہندیة: ۳/ ۱۲۱بیع الماء والجمد)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند