• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172276

    عنوان: لیب ٹیکنیشن کا ڈاکٹر کو مریض بھیجنے پر کمیشن دینا

    سوال: عام طور پر ڈاکٹر مختلف امراض میں مختلف ٹیسٹ کرانے کے لئے مریض کو انہی لیبارٹریز میں بھیجتے ہیں جہاں سے انہیں کچھ کمیشن ملتا ہے ، اب زید جو کہ ایک لیب ٹیکنیشن ہے اور خود کی لیبارٹری رکھتا ہے ، کیا اس کے لئے جائز ہے کہ وہ ڈاکٹر کو مریض بھیجنے پر کمیشن دے ، اور مریض سے اس کے بقدر فیس لے ، اگر زید محض واجبی دام لے کر ٹیسٹ کرے گا اور ڈاکٹر کو کمیشن نہیں دے گا تو اس کے پاس مریض بہت کم آئیں گے اور اس کا لیب خسارے میں چلے گا؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 172276

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1186-1047/B=12/1440

    چونکہ مریض کو بھیجتے ہیں ڈاکٹر کا کوئی عمل ، محنت، بھاگ دوڑ نہیں پائی جاتی اس لئے ڈاکٹر کو کسی طرح کا کمیشن لیب ٹیسٹ والوں سے لینا جائز نہیں۔ نہ ہی ٹیسٹ والوں کو دینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند