متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 1718
جواب نمبر: 1718
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 581/ د= 578/ د
مذکورہ الیکٹرونک اشیاء کا استعمال جائز کاموں کے لیے بھی ہوتا ہے، اس لیے ان اشیاء کا فروخت کرنا جائز ہے جب کہ آپ فلمی سی، ڈی اور گانوں کو نہیں بیچتے تو آپ کی آمدنی حلال ہوئی۔ مسجد، مدرسہ اور دوسرے کارِ خیر میں خرچ کرسکتے ہیں، حج بھی ان شاء اللہ مقبول ہوگا۔ ان اشیاء کو خرید کر جو شخص اس ناجائز طور پر استعمال کرے گا وہ گنہ گار ہوگا، لیکن ان چیزوں کا استعمال صرف گناہ کے کاموں میں نہیں ہوتا بلکہ جائز کاموں میں بھی ہوتا ہے اس لیے بیچنا ان کا جائز ہے، آمدنی حلال ہے۔ جو لوگ حرام کہتے ہیں وہ کس وجہ سے؟
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند