• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 171619

    عنوان: کیش بیک کے استعمال کے متعلق حکم

    سوال: میں اپنے فون سے وہ کچھ کام کرتا ہوں جو عام طور پر سائبر کیفے پر ہوتے ہیں مثلا ریچارج ٹکٹ وغیرہ, ایک شخص نے مجھ سے ہوائی جہاز کا ٹکٹ کرایا تھا جو کہ 4010 کا ہوا تھا اور میں نے 4250 مع اجرت لئے تھے جس سے مجھے بزریعہ کیش بیک 500 روپئے ملے. اب معلوم یہ کرنا ہے کہ جب مجھے کیش بیک مل گیا تو کیا مجھے یہ 240 روپئے کی اجرت لینا جائز ہوگا؟ دوسرا اہم سوال یہ کہ اس شخص نے اپنا ٹکٹ کینسل کرا دیا جس کی رقم واپسی کل 423 روپئے بنی اور ٹکٹ بنانے والی کمپنی نے وہ 423 روپیہ یہ کہتے ہوئے دینے سے انکا کر دیا کہ جو آپکو کیش بیک ملا ہے اسی کو رقم واپسی مان لیا جائے تو کیا ایسی صورت میں میں اس شخص کو 423 روپیہ کیش بیک کی رقم سے واپس کروں جبکہ وہ مجھے ملا ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ جو اجرت میں نے ٹکٹ بناتے وقت لی ہے 240 روپیہ کیا وہ بھی ادا کرنا پڑیگا؟ جواب جلد دینے کی گزارش ہے ۔

    جواب نمبر: 171619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1106-924/B=11/1440

    صورت مذکورہ میں بطور اجرت آپ نے 240روپئے خریدار سے لے لی لیکن کیش بیک کی رقم بہرحال خریدار کی ہے وہ خریدار کو واپس کردی جائے۔ آپ کیش بیک کی رقم کے حقدار نہیں ہیں۔ آپ صرف 240روپئے کے حقدار تھے وہ آپ نے لے لئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند