متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 171553
جواب نمبر: 171553
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:924-793/N=12/1440
یوٹوب پر چینل کھول کر اس پر ویڈیوز اپلوڈ کرکے پیسے کمانا درج ذیل باتوں کی رعایت کے ساتھ بلاشبہ جائز ہے :
(۱): آدمی اپنے یوٹوب چینل پر جو ویڈیوز اپلوڈ کرے ، ان میں کسی جان دار کی تصویر نہیں آنی چاہیے، صرف کسی عمارت،درخت یا للھی ہوئی چیزوں کی تصویر ڈالی جائے۔
(۲): یوٹوب چینل پر ( جان دار کی تصاویر سے خالی) جو ویڈیوز ڈالی جائیں، وہ صرف جائز ومفید معلومات پر مشمل ہوں، ناجائز یا فضول ولایعنی چیزوں پر مشتمل نہ ہوں۔
(۳): یوٹوب کمپنی کو اپنے اکاوٴنٹ کی ویڈیوز پر کوئی اشتہار پیش کرنے کی اجازت نہ دی جائے؛ کیوں کہ اجازت کی صورت میں یوٹوب کمپنی ہر طرح کے جائز وناجائز اور فحش اور گندی تصاویر پر مشتمل اشتہارات ڈالتی ہے ؛ اس لیے صرف اپنے چینل کی جائز ویڈیوز کے ذریعہ کمائی کی جائے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند