• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170639

    عنوان: كیا پاکستانی علمائے کرام نے ڈیجیٹل تصویر کو جائز قرار دیا ہے؟

    سوال: پاکستان کے علماء کرام ڈیجیٹل تصویر کو جائژ قراردیا ہے مشہور علماء کرام ٹی وی پر آتے ہیں اگر تصویر ناجائز ہے تو ان علماء کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 170639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 901-806/M=09/1440

    پاکستان کے کونسے علمائے کرام ڈیجیٹل تصویر کو جائز قرار دیتے ہیں اور کن دلائل و وجوہات کی بناپر؟ اور وہ علی الاطلاق جائز کہتے ہیں یا مخصوص احوال میں؟ اور ٹی وی پر آنے کا جواز اُن کے نزدیک کیا ہے؟ ان تمام تفصیلات سے ہم واقف نہیں، اس لئے اُن کے متعلق کچھ عرض کرنے سے معذرت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند